حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔شیخ محمد افضل

 Sheikh Mohammad Afzal karachi

Sheikh Mohammad Afzal karachi

کراچی : صوبائی وزیرماحولیات شیخ محمد افضل نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے آپ کی شہادت امن پسندی کی ایک روشن مثال ہے جو ہمیں درس دیتی ہے کہ بڑے بڑے ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑی عبادت ہے پیغام کربلا حق اور صداقت کی سر بلندی کا پیغام ہے امام حسین حسین علیہ السلام نے کربلامیں عظیم قربانی دیکر دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید کردیا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شیخ محمد افضل نے رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ، محمد علیم الرحمن ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان ، کورنگی سیکٹر کے ذمہ دارن و کارکنان اور ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل کے ہمراہ و مین شاہر اہوں پر بر آمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر ٹائون انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے مختلف کیمپوں جن میں طبی کیمپ ، استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیلوں کے دورے کے موقع پر کیا صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان اور ٹائون انتظامیہ کی یکم محر م الحرام سے یوم عاشورہ تک بہترین انتظامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پرٹائون کی جانب سے استقبالیہ کیمپ، طبی کیمپ اور سبیل بھی لگائی گئی جس میں جلوس میں شریک ہونے والے شرکاء کیلئے شربت سے تو اضع کی گئی اس موقع پر وہاں موجود عوام الناس سے کہا کہ ٹائون انتظامیہ نے بلا امتیاز وتفریق عوام کے مسائل کیلئے شب و روز کوشاں ہے اور اس سلسلے محرم الحرام میںب ہتر بلدیاتی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یوم عاشورہ کے کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہوں مزید کہا کہ اپنی صفوں میں امن وامان برقرار رکھیں اور آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کرے اس موقع پر جلوسوں کے منتظمین کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر کورنگی ٹائون ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی محمد سمیع خان اور ان کی ٹیم کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔