حضرت امام حسین کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔عمر فاروق اعوان

UMAR FAROOQ AWAN

UMAR FAROOQ AWAN

ملکہ کی ممتاز سماجی شخصیت عمر فاروق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ہمیں ذاتی اختلافات بھلا کر حضرت امام حسین کے اسوحسنہ پر عمل پیرا ہو کر جابر ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔ اور دین اسلام کی سر بلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ ہم حضرت امام حسین کی سنت پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حضرت امام حسین نے اپنے رفقا کے ہمراہ میدان کربلا میں شہادت دے کر دین اسلا م کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا ہے۔