حضرت علی کرم اللہ وجھہ کے یوم شہادت پر خصوصی محفل کا اھتمام کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آنحضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے داماد حضرت علی کرم اللہ وجہہ شیر خدا ، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی کیلئے جس طرح انہوں نے مختلف جنگوں میں حصہ لیا اور جانوں کے نذرانے پیش کیے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ جن کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اور شہادت مسجد میں ہوئی اور جنہوں نے اپنی زندگی میں ہر باطل کے سامنے کلمہ حق کہا ، ہمیں چاہیے کے ہم ان کی اسلامی تعلیمات سے استفادہ حاصل کریں اور ان کو پھیلائیں تا کہ تمام مسلمان متحد ہو کر اسلام مخالف دشمنوں کا قلعہ قمہ کر سکیں ۔