پولیس چوکی منگووال کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عوام عدم تحفظ کا شکار

کنجاہ (جی پی آئی) پولیس چوکی منگووال کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عوام عدم تحفظ کاشکار۔ تفصیلات کے مطابق منگووال کارہائشی سائنس ٹیچرسیف اللہ کنگ چنن سے واپس آرہاتھاکہ راستے میں ڈومنیانوالی کے قریب چارڈاکووں نے گن پوائنٹ پر59730روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔جبکہ دوسری واردات میں ڈومنیانوالی کارہائشی فیصل ندیم موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھاکہ منگووال اورڈومنیانوالی کے درمیان چارڈاکووں نے اسلحہ کے زورپر9200 روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔کنجاہ پولیس نے مقدمات درج کرلئیے۔