حقانی کے خلاف تحقیقات شفاف طریقے سے ہونی چاہئے۔ امریکا

victoria nuland

victoria nuland

امریکا نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف تحقیقات شفاف طریقے اور انصاف کے عالمی صولوں کے مطابق ہونی چاہئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ امریکا چاہتاہے کہ حسین حقانی کے ساتھ انصاف ہو اور ان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات شفاف طریقے اور انصاف کے عالمی اصولوں کے مطابق ہونی چاہئے۔
ایک سوال پر وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین امریکی سینیٹروں کا بیان نہیں پڑھا جس میں انہوں نے حسین حقانی سے پاکستان میں کئے جانے والے برتاو پر تشویش کا اظہار کیا۔ وکٹوریہ نے کہاکہ امریکا پہلے بھی کہہ چکاہے کہ حقانی کے ساتھ انصاف کیا جائے۔