حلقہ NA-107کی عوام نے زرداری لیگ کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے مسترد کر دیا۔چوہدری تنویر احمد

کوٹلہ (ارب علی خان)ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ حلقہ NA-107کی عوام نے زرداری لیگ کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے مسترد کر دیا مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں اور جو اپنا نام بدلنے اور سیاست چھوڑے جیسی شرطیں لگا رہے وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں ضمنی انتخابات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ نام نہاد مفاد پرست اتحادی ٹولہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتا انھوںنے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی لیکن عوام نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک سے محبت کا ثبوت دے کر ہمیں کامیاب کیا۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی ان نام نہاد اتحادیوں کے لئے عوام کا واضع پیغام ہے کہ پاکستان کی عوام میاں برادران کو ہی اپنا نجات دھندہ سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔