ریلوے کی آہنی تاریں چوری کرتے ہوئے 2چور رنگے ہاتھوں گرفتار

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) ریلوے کی آہنی تاریں چوری کرتے ہوئے 2چور رنگے ہاتھوں گرفتار ، تھانہ ریلوے پولیس لالہ موسیٰ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سعید اقبال ولد حمید اقبال قوم مسیح، نوید مسیح ولد وحید مسیح ریلوے کالونی میں رات گئے ہاتھوں پر شاپر چڑھا کر تار کاٹ کر چوری کر رہے تھے ، کہ کسی ریلوے ملازم کے پوچھنے پر بھاگ کر الیکٹریکل فورمین ریلوے کی کوٹھی میں چھپ گئے جہاں سے ریلوے الیکٹریکل فورمین سید محمد جعفری اور ریلوے ملازمین نے ملزمان کو پکڑ کر تھانہ ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379/411-PPCمقدمہ درج کر کے چوری شدہ تار برآمد کر لی ، تاہم صحافیوں کے سامنے ملزمان نے جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔