حکمت مومن کی میراث ہے اور جس عقل و دانش اور حکمت کا اظہار اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے کیا جارہا، روحیل اکبر

لاہور(این ایل آئی)انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبرنے کہا ہے کہ حکمت مومن کی میراث ہے اور جس عقل و دانش اور حکمت کا اظہار اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے کیا جارہا ہے اس سے یہ توقع مستحکم ہورہی ہے کہ پاکستان میں عدل کا وہ عدالتی نظام قائم ہونے جارہا ہے جس کی عدم موجودگی کی بناء پر ہم ان قومی عوارض کا شکار ہوگئے جنہوں نے نہ صرف پاکستان کو مسائل و بحرانوں میں مبتلا کیا بلکہ عوام میں مایوسی کو جنم دیکر نہ صرف دہشت گردی اور بد امنی کا باعث بنا بلکہ ملک کو دولخت کرنے کی وجہ بھی رہا۔

پاکستان کے پاس وسائل بھی ہیں اور محنتی عوام کی شکل میں بہترین افرادی قوت بھی نہیں ہے تو صرف منصفانہ اور عادلانہ نظام نہیں ہے اگر استحصال کے نظام کو عدل سے بدل دیا جائے تو وسائل کے اندر رہتے ہوئے پاکستانی قوم کی محنت سے اس مملکت کو دنیا کی خوشحال ‘ خود کفیل اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اعلیٰ عدلیہ اس جانب قدم بڑھارہی ہے تو فوج ‘ مقننہ ‘ میڈیا اور دیگر تمام اداروں سمیت عوام و خواص کو عدلیہ کا ساتھ دینا چاہئے۔