اب کبھی ہڑتال نہیں کریں گے : ینگ ڈاکٹروں کی ہائیکورٹ کو یقین دہانی

Lahore

Lahore

لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ آئندہ کبھی ہڑتال نہیں کریں گے۔ ینگ ڈاکٹروں نے عدالت کو یقین دہانی کروادی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایاکہ ینگ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکے انہیں حتمی شکل دیدی گئی ہے اور جن ڈاکٹروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا اس کی اخراج رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ینگ ڈاکٹروں کے نمائندے نے بتایاکہ پنجاب حکومت سے ہماراکوئی شکوہ نہیں ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ عدالت نے 65 سالہ مسئلہ ڈاکٹروں کا حل کروادیا ہے ۔ینگ ڈاکٹروں نے عدالت کویقین دہانی کاروائی کے وہ اب کبھی ہڑتال نہیں کریں گے۔ عدالت نے تمام موقف سننے کے بعد ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متعلق تمام درخواستیں نمٹادیں۔