تحریک عدم اعتماد پر پی پی پیش پیش رہے گی، آصف زرداری کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

Asif Zardari and Fazlur Rehman

Asif Zardari and Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فاصلوں پر گلے شکوے کیے گئے، پیپلزپارٹی اورجے یوآئی کے درمیان تعلق اور روابط کا بھی ذکر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد تحریک پر پیپلزپارٹی پیش پیش رہے گی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا، جبکہ ق لیگ اور جہانگیر ترین گروپ کا معاملہ بھی زیربحث رہا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی بات چیت کی گئی۔