حکمراں جماعت کے امیدوار سینیٹ انتخاب میں کامیابی کیلئے پرامید

Senate

Senate

حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹ امیدوار کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر امیدوار اپنے پسندیدہ سیاسی موضوعات پر بیانات داغنے میں مصروف رہے۔

لاہور میں سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ زیرسماعت مقدمات سے پارلیمنٹ کے نمائندوں کے وقار پر کوئی حرف نہیں آتا۔ انشااللہ وہ سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ لاہور میں ہی بابراعوان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بابراعوان نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادھر کراچی میں عبدالحفیظ شیخ نے بھی انتخابی منشوربیان کرتے ہوئے آئندہ بجٹ پر بات کی۔ حکمراں جماعت کیامیدوار سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔