اسلام آباد : افغان سفیر کی عمران خان سے ملاقات

imran khan

imran khan

پاکستان میں افغان سفیر  محمدعمر داد زئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، تجارت اور قیام امن سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ وہ پاک افغان دوستی کے قیام اوردونوں ممالک کے درمیان اوپن بارڈرکے حامی ہیں۔