حکومتی مذاکراتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات شروع

Lahoore Tahir Ul Qadri Maeeting

Lahoore Tahir Ul Qadri Maeeting

لاہور(جیوڈیسک) لاہورحکومتی مذاکراتی ٹیم اور طاہر القادری کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ،حکومتی مذاکراتی ٹیم میں امین فہیم ،خورشید شاہ ،قمر زمان کائرہ ،افرا سیاب خٹک،فاروق ستار،بابر غوری اور عباس آفریدی شامل ہیں ۔

مذاکرات میں الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔اصلاحات کے لیے وکلا کی جانب سے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جوکہ طاہر القادری کو پیش کی جائے گی۔