حکومت بہت جلد نیٹو سپلائی بحال کردیگی، عمران خان

imran khan

imran khan

احمد پور شرقیہ : (جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جلد کم قیمت پرنیٹو سپلائی بحال کرنے جا رہی ہے مگروہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ احمد پور شرقیہ میں سابق ایم پی اے عثمان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام آج جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ ملکی قرض پانچ ہزار ارب روپے سے بڑھ کربارہ ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل سیاستدانوں پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے مہران بینک اسکینڈل میں خود کو ثابت کیا ہے کہ وہ بیگناہ ہیں۔