حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی پرمشاورت نہیں کی،نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

لندن : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ سلالہ واقعے پر امریکا نے پاکستان سے باضابطہ معافی نہیں مانگی، اور حکومت نے بھی قومی غیرت کے معاملے پر ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا۔

لندن آمد کے موقعے پر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازاشریف نے کہا کہ نیٹوسپلائی کھولنے کے معاملے پر حکومت نے مشاورت نہیں کی اور امریکانے سلالہ واقعے پر پاکستان سے باضابطہ معافی بھی نہیں مانگی ہے۔

نوازشریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی غیرت کے معاملے پرحکومت نے ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا اور قومی امور پر بھی کبھی موقف حوصلہ افزا نہیں رہا۔