حکومت کراچی میں موٹرسائیکل پر پابندی لگوانے کیلئے عدالت پہنچ گئی

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں 11 محرم الحرام تک موٹر سائیکل پر پابندی لگوانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

محکمہ کی طرف سے عدالت عالیہ میں دائر نظرثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی وجہ سے دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا موٹرسائیکل پر پابندی معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پابندی معطل کردی تھی جس کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ نے نظر ثانی کی درخواست دائر کردی جس کی سماعت کل ہوگی۔