حیدرآباد: گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک)حیدرآباد کے نواحی علاقے میں واقع نجی ایل پی جی گیس کمپنی کے پلانٹ میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد شہر بھر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے طلب کرلی گئیں۔ فائربریگیڈ کے عملے نے کمشنر حیدرآباد کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

نجی گیس کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے اور آگ لگنے کے باعث قرب و جوار کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ آخری کے پہر میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

گیس کمپنی میں ملازمین کی موجودگی کی اطلاع پر ایدھی ایمبولینس کے رضاکار ایمبولینس لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ نجی کمپنی کا پلانٹ دھماکے سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق نجی کمپنی کے پلانٹ میں دو سو میٹرک ٹن ایل پی جی گیس سلنڈرز میں موجود تھی اور اگر آگ مزید بڑھتی تو بڑی تباہی کا اندیشہ تھا۔