خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دے کر عوام کا دیرینہ مطالبہ آج پورا کر دیا۔ سید طاہر حسین شاہ

پیرمحل (نامہ نگار)خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دے کر عوام کا دیرینہ مطالبہ آج پورا کر دیا،ان خیالات کا اظہار کمشنر فیصل آباد سید طاہر حسین شاہ نے تحصیل پیرمحل کے دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پیرمحل کی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے حاضر ہوں آج سے تحصیل پیرمحل کے دفاتر کا باقاعدہ افتتاح کر کے افسران کو عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے میں اہلیان پیرمحل کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر افسر شاہی قائم نہیں کر رہا بلکہ افسران کو عوام کی خدمت کے لئے معمور کر رہا ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر دینا ہے۔

میں عوام کے ساتھ متعلقہ افسران سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ بھی دل لگا کر عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کریں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن پورا ہواس موقع پر ان کے ہمراہ آر پی او فیصل آباد آفتاب احمد چیمہ،سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ جاوید اقبال بخاری ڈی پی او رانا منصور الحق سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار لیگل ایڈوائزر مسلم لیگ ن چوہدری مصطفےٰ رمدے، میاں اسد حفیظ بانی پیرمحل تحصیل بنائو تحریک، ضلعی انتظامیہ سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی کمشنر کی آمد پر گھوڑا ڈانس، جھومر شو پیش کئے گئے تصویر یں ہمراہ ہیں۔

Tahir Hussain Shah Office Opening

Tahir Hussain Shah Office Opening

Tahir Hussain Shah Office Opening

Tahir Hussain Shah Office Opening