خرم رسول کے بھائی کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

khurram rasool

khurram rasool

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) عدالت نے وزیراعظم کے سابق میڈیا کو آرڈینیٹر خرم رسول کے بھائی میاں شاہد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ خرم رسول کو مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب عدالت میں خلاف اسکریپ کرپشن کیس کی سماعت کے موقع پر خرم رسول نے عدالت سے استدعا کی کہ بغیر شواہد ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ انہیں صفائی پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔ ان کے اہل خانہ کو بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم رسول نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک امجد کیس میں سپریم کورٹ ازخودنوٹس لے تو ملک کی بڑی بڑی شخصیات کے نام سامنے آئیں گے اور بہت سے پردہ نشین بے پردہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔ وزیراعظم گیلانی کے میڈیا کو آرڈینیٹر ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔