پہلا فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس عظمت پاک بحریہ میں شامل

gearing PNS Taimur

gearing PNS Taimur

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار پہلا فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس عظمت پاک بحریہ میں شامل ہو گیا۔

اس سلسلے میں چین کی بندرگاہ ژنگیانگ شپ یارڈ میں تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف نے کہا پاک بحریہ سمندروں میں ہر طرح کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

پی این ایس عظمت کی پاک بحریہ میں شمولیت سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اور پاک بحریہ کی فائر پاور اور برق رفتار ردعمل میں بہتری آئے گی۔