خسرہ خطرناک بیماری ہے جس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،DCOگجرات

گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ خسرہ خطرناک بیماری ہے جس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ بچوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے لے لئے محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ خسرے سے متاثرہ بچوں کی ویکسنیشن اور صحت مند بچوںکواس مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے پوری انتظامی مشنری کو متحر ک کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسلز کے سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدر ی محمد نواز، ڈی او سی او محمود گوندل، ڈی او سوشل ویلفیئرمحمد ارشداور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں خسرے سے متاثرہ بچوں کے علاج کے چوبیس بستروں پر مشتمل الگ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

جہاں علاج اور تشخیص کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح تمام تحصیل ہسپتالوں ، رورل اور دیہی ہسپتالوں میں بھی علاج اور ویکسینیشن کی سہولت موجود ہے۔ڈی سی او نے کہا کہ سیکرٹر ی یونین کونسل پر بنیادی ترین سطح پر انتظامی مشنری کے رکن کی حیثیت سے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ وہ اپنے علاقوں کادورہ کر کے اور دیگر ذرایع سے اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں اور اگر کسی علاقے میں خسرے کے مرض کا شکار کسی بچے کا علم ہو تو اس کے بارے میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ اسکا فوری علاج کرایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی علاقے میں خسرے کا مریض بچہ ہوگا تو اسکے گھر کے ارد گرد 40گھروں میں رہائش پذیر 6ماہ سے 10سال کے بچوں کی چوبیس گھنٹے میں خسرے سے بچائو کی ویکسینیشن کر ائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری یونین کونسلز ایسے کسی بچے کی رجسٹریشن نہ کریں جس کے والدین کے پاس بچے کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کا کارڈ نہ ہواور ایسے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لئے والدین کو قائل کیا جائے۔قبل ازیں ڈاکٹر خالد فیاض نے شرکاء کو خسرے کے پھیلائو کی وجوہات اور علامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خسرے سے متاثرہ بچوں کے بارے معلومات کی فراہمی کے لئے ڈی او ہیلتھ کے دفتر میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جسکا ٹال فری نمبر080012012ہے اور یہ نمبر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا اس کے علاوہ فون نمبر
0539260112پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

Nawazish Ali Speech

Nawazish Ali Speech

Tariq Mahmood Polio Campaign

Tariq Mahmood Polio Campaign