خضدار : ایف سی کی کاروائی کئی دہشت گرد ہلاک ، دو کیمپ تباہ

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) ایف سی نے خضدار میں کاروائی کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، دو کیمپ تباہ جبکہ ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ خضدار بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ایف سی کی مشکے اور گردونواح میں کاروائی کے دوران کئی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوا۔

خضدار اور مشکے کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں دو ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایف سی نے بلوچستان حکومت کی ایما پر ان علاقوں میں بھرپور کارروائی کی جس کے نتیجے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایف سی کی ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے دو کیمپ بھی تباہ کر دیئے گئے۔ ان کیمپوں سے دہشت گردوں کے حوالے سے اہم شواہد بھی دستیاب ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف ایف سی کی کارروائی کو بھرپور عوامی تعاون شامل رہا۔ فرنیٹئر کور بلوچستان کے مطابق ایف سی کسی گروہ یا فرد کو قانون اور ریاست کی عملداری چیلنج نہیں کرنے دے گی اور ہر قیمت پر امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔