خودمختار ممالک کیخلاف فوجی کارروائی جوہری جنگ بن سکتی ہے، روس

russian

russian

روس : (جیو ڈیسک)روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ خود مختار ملکوں کے خلاف فوجی کارروائی کا نتیجہ علاقائی جوہری جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاک غیر ممالک میں عجلت میں کی گئی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انتہا پسند عناصر اقتدار میں آ جاتے ہیں۔

ان کا یہ بیان جی ایٹ سربراہ اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے۔ روس نے مغربی اقوام پر پہلے بھی زور دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اس پر حملے سے باز رہیں۔ دوسری جانب پولیس نے روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادی میرپوٹن کے اقتدار کے خلاف دھرنا دینے والے اپوزیشن کے ایک رہنما اور پانچ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔