خوشاب : پیپلز پارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Khushab PPP Jalsa

Khushab PPP Jalsa

قائد آباد(جیوڈیسک) قائد آباد پیپلز پارٹی آج خوشاب کی تحصیل قائدآباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جناح پارک میں ہونے والے عوامی اجتماع میں گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، وفاقی مشیر پٹر ولیم ڈاکٹر عاصم حسین عوام سے خطاب کریں گے ۔

اس دوران وہ نادرا رجسٹریشن آفس ،بندیال پوسٹ آفس ، سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ عوامی اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعنیات ہوگی۔