پرانی گاڑیوں کی درآمد کا متنازع فیصلہ ، مالکان کو اربوں کا فائدہ

Old Vehicles

Old Vehicles

پرانی گاڑیوں کی درآمد کے متنازعہ فیصلے سے طاقتور مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم اور چند وزرا نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے پرانی گاڑیوں کی عمر پانچ سال سے کم کرکے تین سال کرنے کے پراسرار فیصلے سے کار مینو فیکچررز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا۔

اس سے پہلے حکومت نے پرانی گاڑیوں کی درآمدی مدت کم کرنے کے لیے مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے تک کمی کی تجویز دی تھی جو کار ساز اداروں نے مسترد کر دی تاہم طاقت ور لابی نے قیمت بھی کم نہیں کی اور درآمد ی گاڑیوں کی عمر پانچ سال سے تین سال کروا لی۔

حالیہ فیصلے سے مقامی گاڑیوں کی قیمت میں بیس ہزار سے تین لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چند ورزا نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ معاملہ میں گڑبڑ لگ رہی ہے کیونکہ وزارت تجارت بھی اس فیصلے کے خلاف تھی اوراس سے بھی رائے نہیں لی گئی۔ متنازعہ فیصلے پر وزرارت پیداوار سے مکمل بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔