خیبر ایجنسی میں دو دھماکے، اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

Blasts In Khyber Agency

Blasts In Khyber Agency

خیبر ایجنسی(جیوڈیسک)خیبر ایجنسی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پہلا دھماکا جمرود بائی پاس کے قریب ہوا جس میں نیٹو کنٹینر کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا جس کے پھٹنے سے نیٹو کنٹینر کو جزوی نقصان ہوا جبکہ اس کا کنڈیکٹر بھی زخمی ہوگیا ۔ انتظامیہ نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔دوسرا دھماکا لنڈی کوتل کے علاقہ سدو خیل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے ایک خاصہ دار زخمی ہوگیا جبکہ خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

انتظامیہ کیمطابق دونوں دھماکے ریمورٹ کنٹرول تھے اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے سور قمر کے علاقہ میں سڑک کنارے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔