خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17 سنگل شاکر جبکہ انڈر 14سنگل بیڈ منٹن ٹائٹل شعیب ریاض نے جیت لیا

بنوں(جی پی آئی)خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17 سنگل شاکر جبکہ انڈر 14سنگل بیڈ منٹن ٹائٹل شعیب ریاض نے جیت لیا، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ 2013ء کا انڈر17سنگل ٹائٹل ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ اکیڈیمی بنوں کے کھلاڑی شاکر اللہ جبکہ انڈر 14سنگل ٹائٹل ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ اکیڈیمی بنوں کے کھلاڑی شعیب ریاض خان نے جیت لیاملک سعد ٹرسٹ کے کوچ صوبہ خیبر پختونخوا بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر ریاض خان( سابق قومی جونیئر چیمپیئن و گولڈ میڈلسٹ) نے بتایا کہ حال ہی میں شعیب ریاض نے قومی جونیئر انڈر 14سنگل، ٹیم ایونٹ او ر سال2012-13ء کا بہترین کھلاڑی ہونے پر صوبائی حکومت نے انعامات سے بھی نوازا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بنوں کے پاس جونیئرز لیول کے تمام ٹائل موجود ہے اور انٹر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ 2013ء بنوں میں صوبے کے تمام کھلاڑیوں کے لئے چیلنج کیا تھا۔

مگر کوئی ضلعی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے پاس جونیئرکھلاڑی نہیں تھا اس موقع پر ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ اکیڈیمی کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک اور بنوں ڈسٹرکٹ ملک سعد اکیڈیمی ٹرسٹ کے کو ارڈینیٹر انور رشید خان نے صوبائی بیڈ منٹن چیمپیئن شپ جیتنے والے کھلاڑی شاکر اللہ،شعیب ریاض اور کوچ کی تعریف اور مبارکباد دی اور کہا کہ یہ نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔