دادو کے قریب گاج ندی میں طغیانی،50 دیہات زیر آب

Dadu

Dadu

دادو : (جیو ڈیسک) دو سال قبل آنے والے سیلاب کی تلخ یادیں سندھ کے شہریوں کے ذہنوں سے اتری نہ تھیں کہ دادو میں ایک بار پھر ندی میں طغیانی سے 50 دیہات زیر آب آگئے۔متاثرین بے سروسامان کے عالم میں جائے پناہ کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آنے والا پانی دادو کے قریب گاج ندی میں شامل ہونے سے ندی میں طغیانی آگئی۔ندی کے پشتے عبور کرنے والاپانی اب تک 50 دیہات اور سینکڑوں افراد کو متاثر کرچکا ہے۔

سیلابی پانی سے نہ صرف دیہات بلکہ ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی مرچ کی فصل بھی زیر آب آگئی ہے جبکہ یونین کونسل ڈرگ بالا،حاجی خان اور ہیرو خان سمیت متعدد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔