اعتزاز احسن کا توہین عدالت ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار

atzaz ahsan

atzaz ahsan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کے بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم یہ بھی کہاہے کہ شائستہ زبان میں عدالت پر مناسب تنقید کو تحفظ ہونا چاہیئے ۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ توہین عدالت کا بل عمومی طور پر برا نہیں لیکن انہیں اس پر تحفظات ہیں،اس کے بارے میں وہ پارٹی کو بتا بھی چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ توہین عدالت کی نئی قانون سازی میں تمام سرکاری ملازمین کو استثنی دیاگیا ہے۔

اس قانون سازی میں ان سے مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس ترمیمی بل میں انکی رائے شامل ہے، انہوں نے کہاکہ صرف جج کو گھورنے پر سزا دے دینا بھی قانون سے بڑھ کراقدام ہے، اعتزاز احسن نے کہاکہ وہ دہلی جارہے ہیں اور 12 جولائی کو این آر او عملدرآمد کیس میں وہ وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی طرف سے بطور وکیل پیش نہیں ہورہے۔