دبئی : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل

T20

T20

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو پاکستان نے پہلے میچ میں عمر گل کی شاندار بولنگ کے باعث شکست دی تھی۔ انگلش اسپنر گریم سوان کا کہنا ہے کہ آخری اوورز میں پاکستان کے پاس ورلڈ کا بہترین بولنگ اٹیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست سے مایوسی ہوئی ہے لیکن انگلش ٹیم اگلے دونوں میچز میں بہتر کارکردگی کھانے کی پوری کوشش کریگی۔