اے ٹی پی ٹینس:سام کیوری نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Sam Querrey

Sam Querrey

امریکا کے سام کیوری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ سام کیوری ممفس میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ دوہزار دس میں بھی جیتا تھا۔

اس میں سام کیوری نے ایک مرتبہ پھر شاندار ابتدا کی ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں سام کیوری نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف سات چھ اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

اینڈرسن پہلا سیٹ ٹائی بریکر تک لے گئے۔ لیکن دوسرے سیٹ میں سام کیوری نے صرف چار گیمز ڈراپ کئے۔ سیکنڈ سیڈ امریکا کے اینڈی روڈک دوسرے راؤنڈ میں بیلجیئم کے زیویئر میلسی سے ہار گئے۔