دبئی ٹیسٹ: انگلینڈ جیت کیلیے 324رنز کے تعاقب میں

England

England

انگلش ٹیم دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز تین سو چوبیس رنز کے ہدف کا تعاقب جاری رکھے گی۔ انگلینڈ کے بلے باز چھتیس رنز بغیر کسی نقصان کے چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے نامکمل دوسری اننگز دو سو بائیس رنز دو کھلاڑی آٹ سے دوبارہ شروع کی۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ابتدائی سیشن میں ایک سو ستائیس رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اظہرعلی اور یونس خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں دوسو سولہ رنز کا اضافہ کیا۔
تیسرے سیشن میں پاکستانی ٹیم کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور ایک سو ستاون رنز بناکر آٹ ہوئے۔ مونٹی پینسر نے پانچ اور گریم سوان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے چھتیس رنز بنالیے ہیں۔ اینڈریو اسٹراس انیس اور ایلئسٹر کک پندرہ رنز بناکر ناٹ آٹ ہیں ۔ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے انگلش ٹیم کو مزید دو سو اٹھاسی درکار اوردس وکٹیں باقی ہیں۔