دبئی ٹیسٹ: بولرز کا راج، دونوں ٹیموں کی12وکٹیں گر گئیں

Cricket

Cricket

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم ننانوے رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کے دو کھلاڑی بھی سات کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔
دبئی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم چوالیس اوور میں ننانوے رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستان کے چار کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور کر سکے۔ اسد شفیق پینتالیس رنز ٹاپ اسکور رہے۔ محمد حفیظ اور عمر گل نے تیرہ  اور سعید اجمل نے بارہ رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے چار، جیمز اینڈرسن نے تین، مونٹی پنیسر نے دو اور گریم سوان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر انیس رنز بنائے۔ ایلسٹر کک ایک اورجوناتھن ٹروٹ دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں عمرگل نے لیں۔