انگلینڈ سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے۔ چیرمین پی سی بی

zaka ashraf

zaka ashraf

چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے انعقاد کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے ملاقات کی۔
ذکا اشرف نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں بھی ذکا اشرف سے دیگر بورڈ ممبران نے ملاقات کی۔ جنوبی افریقی بورڈ کے سربراہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے۔