پاک،آسٹریلیا سیریز،جنوبی افریقہ نے میزبانی کی پیشکش کردی

south africa

south africa

جنوبی افریقہ نے اگست میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔ چیئرمین ذکا اشرف کے مطابق وطن واپسی پر ایگزیکٹو کونسل اوربورڈ کے دیگر عہدے داروں سے ملاقات کے بعد آفر کا جواب دیں گے۔
دبئی میں ذکااشرف کی آسٹریلوی حکام سے ملاقات میں اس سال ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پیش نظرسیریز میں بیس اوورز کے دو میچوں کااضافہ کردیا گیا ہے،سیریز اب پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مبنی ہوگی۔ اگست میں شدید گرمی اور رمضان کی وجہ سے سیریز یواے ای میں منعقد نہیں ہوسکتی۔کرکٹ سی اے کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیریز کے اخراجات بھی کم ہونگے۔ذکا اشرف نے انگلینڈ بورڈ سے دوہزار تیرہ میں بھارت کی شمولیت سے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے انعقاد کو بھی کہاہے۔