دوسراٹی ٹوئنٹی: بھارت کامیاب، سیریز ایک ایک سے برابر

india won

india won

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔ دورہ آسٹریلیا میں یہ بھارتی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے۔ میلبرن میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم آخری اوور میں ایک سواکتیس رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ پہلا میچ کھیلنے والے ایرون فنچ چھتیس، میتھیو ویڈ بتیس اور ڈیوڈ ہسی چوبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے راہول شرما اور پراوین کمار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گوتم گھمبیر چھپن اور کپتانی دھونی اکیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت، آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز پانچ فروری سے شروع ہوگی۔