دبئی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کوپہلی اننگزمیں5رنزکی سبقت

cricket

cricket

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹ کھو کر ایک سو چار رنز بنالئے ہیں۔ اسطرح انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں پانچ رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
دبئی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ننانوے رنز پر تمام ہوگئی۔ قومی ٹیم کیچار کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل ہوسکے۔ اسد شفیق پینتالیس رنزبناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔ محمد حفیظ اورعمر گل نے تیرہ، تیرہ رنز بنائے۔ اسٹورٹ براڈ نے چار اورجیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہو سکا۔ تیسری وکٹ پر کیون پیٹرسن اور اینڈریو اسٹراس نے ستاون رنز کی شراکت قائم کی۔ پیٹرسن بتیس رنز بناکر آٹ ہوئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے چھ وکٹ پر ایک سو چار رنز بنائے۔ اسطرح انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں پانچ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔اینڈریو اسٹراس اکتالیس رنز بناکر ناٹ آٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے تین اور عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں ہیں۔