ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا، محسن خان

Mohsin Khan

Mohsin Khan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا ہے۔ پہلے روز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ گزشتہ میچوں کے برعکس بیٹسمینوں نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے جلد وکٹیں گنوادی لیکن نوجوان کھلاڑی اسد شفیق نے ٹیم کو دباو سے نکالنے کیلئے کوشش کی تھی۔
پاکستانی کوچ نے کہا کہ پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ میں کم بیک کیا ہے، دوسرے روز انگلش ٹیم کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔ دونوں ٹیموں کی بولنگ لائن مضبوط اور بیٹسمینوں کو کھیلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔