دبنگ2 نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 100کروڑ کا بزنس کرلیا

Dabangg 2

Dabangg 2

چلبل پانڈے کا دعوی سچا ثابت ہوا۔فلم دبنگ ٹو نے ریلیز کے پہلے ہفتے سوکروڑکا بزنس کرلیا۔ سلو بھائی بنے جوتشی۔پہلے تو انھوں نے کی پیشین گوئی کہ سالگرہ کے دن عدالت میں صفائیاں پیش کرتے دکھائی دیں گے۔۔یہ بات سچ ثابت ہوئی اور سلو بھائی اپنے دو کیسز کی پیشیوں کے لئے عدالت میں موجود تھے۔سالگرہ کا کیک بھی خاموشی سے کاٹ لیا۔

سلمان خان کی دوسری پیشین گوئی تھی کہ ان کی فلم چاہے عید ہو یا نہ ہو باکس آفس پر سو کروڑکا بزنس کرے گی۔یہ بات بھی درست ثابت ہوئی۔دبنگ ٹو نے ریلیز کے پہلے دن ریکارڈ توڑا تو چھ دن میں سوکروڑسے زیادہ کا بزنس کرکے اپنی بات کو صحیح ثابت کردیا۔دبنگ ٹو نان ہالی ڈے فلمز میں نمبر ون آگئی۔سچ کہتے ہیں سلمان خان ایک بارکہہ دیں تو پھر اپنے آپ کی بھی نہیں سنتے۔