دسویں قومی خواتین ہینڈ بال چیمپین شپ کا لاہور میں آغاز

Women handball

Women handball

دسویں قومی خواتین ہینڈ بال چیمپین شپ لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ مقابلوں میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔  واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں تین روزہ مقابلوں کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کیا۔
ابتدائی روز کھیلے جانے والے میچوں میں ایچ ای سی نے سندھ کو تیرہ سات سے، پولیس نے خیبر پختونخوا کو چوبیس دو سے، پنجاب نے آرمی کو تیرہ نو سے، واپڈا نے ایچ ای سی کو 26 چھ سے اور آرمی نے پولیس کو انیس دس کے سکور سے شکست دی۔