چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

pak hockey

pak hockey

آکلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا،اسپین،جرمنی کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،بدقسمتی سے اگلی چیمپیئنز ٹرافی میں پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے کوریا کو دو میچز میں شکست دیکر ایشین چیمپیئن ہونے کی بالادستی کو برقرار رکھا ہے۔امید ہے لندن اولمپکس سے قبل خامیوں کو دور کرلیا جائیگا۔