صدر کے دو عہدوں کیخلاف کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے صدر کی نااہلی کیلیے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت5دسمبر تک ملتوی کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ اس کیس کی سماعت کررہے ہیں جماعت اسلامی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے عہدوں سے متعلق ہائیکورٹ کا فل بینچ اور سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان فیصلہ میں واضح کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا کیونکہ صدر وفاقی کی علامت ہے اورکسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر سکتا لیکن اس کے باوجود صدر پاکستان نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی لہذا صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی۔