پاکستان کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کام رہے ہیں، ڈاکٹر آمنہ بٹر ،خاور محمود کھٹانہ، سید آصف شاہ

لاہور : پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر ،خاور محمود کھٹانہ ایڈوکیٹ اور سید آصف شاہ نے کہا ہے کہ صدر ذرداری کی کوششوں سے ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کو مظبوطی ملی آج پاکستان کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کام رہے ہیں جس کی وجہ سے دفاع پاکستان،پاکستانی معیشت اور جمہوریت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آج صدر ذرداری نے پارلیمنٹ کو مظبوطی سے ہمکنار کرنے کے لئے ایوان صدر میں بیٹھ کر وہ مشکل فیصلے کئے جن کی بنا پر جمہوریت کی گاڑی رواں دواں ہے۔

سابقہ صدور ایوان صدر میں بیٹھ کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے تھے جن کی سازشوں کا محور ذاتی مفادات اور طاقت کا حصول تھا۔وہ لوگ جو صدر کے غیر سیاسی ہونے کی بات کرتے ہیں وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ صدر پاکستان کا ادارہ بھی پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔وہ شاید جمہوری صدر کی بجائے ایک آمر کو صدر دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں۔اسی لئے جمہوری صدر کی استحکام جمہوریت کے لئے کی گئی کاوشوں کو ہضم نہیں کرپاتے لہذاصدر پاکستان کی سیاسی حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا صدر ذرداری کی مفاہمانہ پالیسی کی بنا پر مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی اور صونبائی حکومتیں کامیابی سے عوامی خدمت کررہی ہیں اور آئندہ بھی اسی مفاہمتی فارمولے کو جاری رکھا جائیگا۔تاکہ ٹکرا کی سیاست کو ختم کیا جاسکے جبکہ پنجاب کی خدمت کے دعوے دار بتائیں کہ پورے پنجاب کے تعلیمی بجٹ پر 20 ارب روپیہ خرچ کرنے والی صوبائی حکومت صرف لاہور شہر کی ایک سڑک پر 77 ارب روپیہ کی کثیر رقم کیوں ضائع کررہی ہے۔

آئے دن لاہور شہر میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے ڈیزائن کیوں تبدیل کئے جاتے ہیں صرف اس لئے کہ ان کے بجٹ میں اضافہ کر کے ذیادہ سے ذیادہ کمیشن رائے ونڈ کے خزانے میں جمع کیا جاسکے چاہے اس کے لئے پورے صوبے کے بچے تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہی کیوں نہ رہ جائیں۔