دفاع پاکستان کونسل کا کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان

Long March

Long March

لاہور : (جیو ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 27 مئی کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی آفس میں سربراہی اجلاس کے بعد دفاع پاکستان کونسل کے قائدین مولانا سمیع الحق اور سید منور حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سیاسی یا انتخابی نہیں بلکہ پاکستان کے بقا اور دفاع کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اوراحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جب کہ لیاقت بلوچ کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی گی ہے جو لانگ مارچ کے روٹ کے تعین کرے گی۔

دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرار ادوں کو بائی پاس کر کے نیٹو سپلائی لائن کو بحال کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔