دل کے سکون کیلئے امیتابھ قرآن پڑھنے لگے

amitabh

amitabh

بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن دل کے سکون اور اچھائی کی تلاش میں قرآن پاک پڑھنے لگے۔ پوری دنیا کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کا دل خود بے چین ہے۔انہیں سکون دل اور حالات پرامن رکھنے کے لئے کسی نے مشورہ دیا کہ قرآن پاک پڑھیں۔اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جب امیتابھ بچن نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا تو حیرت انگیز طور پر انہیں قرار آیا۔

بگ بی نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر قرآن پاک کی اسپیلنگ ٹھیک کی اور آیتوں کا ترجمہ بھی لکھا کہ جو قسمت میں ہوتا ہے مل کر رہتا ہے۔ ملکی بقا اور سلامتی کے لئے قرآن پاک پڑھنا ایک اچھا نسخہ ہے۔ اس لئے اس پر عمل پیرا ہیں۔