بھارتی میگزین کا وینا ملک کے خلاف 25 کروڑ کا ہرجانہ

veena malik

veena malik

بھارتی میگزین ایف ایچ ایم  کے ایڈیٹر کبیر شرما کا وینا ملک کے خلاف جوابی حملہ۔۔ پچیس کروڑروپے کا ہرجانہ دائر کردیا۔

وینا ملک کی تصویریں اصلی اور ٹیٹو والےآئیڈیے پروہ بہت خوش تھیں۔ہم اپنے بیان پر قائم ہیں ، مگر وینا ملک ہی بار بار اپنا بیان بدل رہی ہیں۔ یہ کہتے ہیں کبیرشرما جو ایف ایچ ایم میگزین کے ایڈیٹر ہیں جنھوں نے وینا ملک کے دس کروڑ کے ہرجانے کے بدلے جوابی حملہ کرتے ہوئے پچیس کروڑکا ہرجانہ دائرکردیا ساتھ ساتھ میگیزن کی ساتھ کو نقصان پہنچانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
بھارتی میگزین نے جواب میں کہا ہے کہ وینا ملک نے فوٹو شوٹ مرضی سے کرایا اور سرورق پر شائع ہونے والی تصاویر پہلے انھیں دکھا دی گئی تھیں۔ ایف ایچ ایم میگزین نے یہ بھی کہا ہے کہ وینا ملک اپنی تصاویر کو دیکھ کر بہت پر جوش تھیں۔