دوبئی میں پاکستانی، کرسچن کمیونٹی کا مشترکہ پروگرام

Dubai

Dubai

دوبئی میں پہلی بار پاکستانی، انڈین اور سری لنکن کرسچیئن کمیونٹی کا مشترکہ پروگرام دوبئی کے کنگ ریوائول چرچ میں ہوا جس میں تینوں ممالک کے مندرجہ ذیل پادریوں نے شرکت کی پادری جان قادر، پادری منظور برکت، پادری اجمل خان، پادری ولیم خان، پادری عاشق مسیح، پادری صابر مسیح، پادری راکس، پادری دل کمار اور کرامت شاد، تینوں ممالک کی اس مشترکہ تقریب میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے ویلفیئر قونصلر ڈاکٹر ریاض حسین مہمان خصوصی تھے نیو ائیر کی اس مشترکہ تقریب میں تینوں ممالک سے کرسچین فیملیز نے بھرپور شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب کیا پادریوں نے مشترکہ دعاؤں میں سب کی بہتری اور تینوں ممالک میں امن و سکون کیلئے دعائیں کیں اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے شیوخ کی درازی عمر اور امارات کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی تقریب میں نوجوان مسیحی لڑکوں اور لڑکیوں نے میوزک کے ساتھ دعائیے گیت گائے۔
پادریوں نے اپنی تقاریر کے دوران باہمی اتفاق، اتحاد اور پیار بڑھانے کی تلقین کی پادریوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی لڑائی جھگڑا کا درس نہیں دیتا بلکہ آپس میں پیار و محبت اور خلوص کے ساتھ پیش آنے کا حکم دیتا ہے پادریوں نے کہا کہ آج دنیا جن مصائب میں مبتلا ہے اس کی وجہ ہمارے اعمال ہیں لہذا ہمیں اپنے آپ کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی چاہیے ویلفیئر قونصل ریاض حسین نے کہا کہ دوبئی میں کرسچین کمیونٹی کے پروگرام آپس میں مل بیٹھنے کا بہتر موقع فراہم کرتے ہیں جہاں انہیں بھی کرسچن کمیونٹی کو درپیش مسائل کو جاننے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پروگرام میں جن مسائل کا تذکرہ کیا گیا تھا اس بارے قونصلیٹ نے مثبت انداز میں اقدامات کئے ہیں جن کی روشنی میں امارات میں مقیم کرسچین کمیونٹی کے مسائل یقیناً حل ہو جائیں گے۔
آخر میں انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مسیحیوں کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر محبت کے طور پر پھولوں کے گل دستے بھی پیش کیے گئے جبکہ جان قادر کو اس قدر خوبصورت اور جامع پروگرام ترتیب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طاہر منیر طاہر