دورہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

Wellington test

Wellington test

نیوزی لینڈ : (جیو ڈیسک)جنوبی افریقہ اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ثابت ہوا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز جنوبی افریقہ نے ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔پانچویں روز جنوبی افریقہ نے نامکمل دوسری اننگز دوبارہ شروع کی اور ایک سو چودہ رنز کا اضافہ کرکے ایک سو نواسی رنز تین وکٹ کے نقصان پر ڈکلیئرڈ کردی۔ میزبان نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے تین سو نواسی رنزکا ہدف ملا۔ڈی ویلیئرز اڑسٹھ، کپتان گریم اسمتھ اکتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دن کے اختتام تک چھ وکٹوں پر دو سو رنز بناسکی۔ کین ولیم سن ایک سو دو رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔ مورن مورکل نے چھ وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔