دورہ کوریا : اوباما کی امریکی فوجیوں سے ملاقات

obama

obama

کوریا : (جیو ڈیسک)مسٹر اوباما نے تقریبا 50 امریکی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ ان کے غربت کی زندگی سے نکل کر پیشہ ورانہ کامیابی حاصل کرنے میں امریکی فوجی امداد اور تعاون کا بہت بڑا حصہ ہے۔

امریکی افواج کے کمانڈر اِن چیف کا کہنا تھا کہ انھیں ان فوجیوں کے کردار پر فخر ہے۔
صدر اوباما اتوار کو علی الصباح جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب امریکی ایئر بیس پر پہنچے تھے، اور اتوار ہی کو ان کی اپنے ہم منصب مسٹر لی سے ملاقات طے ہے۔

امریکہ کے قومی سلامتی سے متعلق نائب مشیر بین روڈز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ صدر اوباما کے غیر فوجی علاقے کے دورے کا مقصد کوریا میں تعینات 28,000 امریکی فوجیوں سے حمایت کا اظہار اور سیول کے ساتھ واشنگٹن کے فوجی تعلقات پر زور دینا ہے۔