دوسرا ہاکی میچ: پاکستان نے چین کو3-5 سے ہرا دیا

hockey

hockey

پاکستان نے دوسرے ہاکی میچ میں چین کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہراکر سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان اور وقاص شریف نے دو، دو گول کئے۔ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں چین نے دوسرے میچ کے ابتدائی چند منٹ میں دو گول کرکے پاکستان پر دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ جوابی حملے میں پاکستان کا پہلا گول عبدالحسیم خان نے کیا۔ وقاص شریف نے پاکستان کی جانب سے دوسراگول اسکور کیا اور مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا۔
پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پاکستان کے عبدالحسیم خان نے پاکستان کو تین دو سے برتری دلادی ہے۔ دوسرے ہاف میں علی شان نے پاکستان کا چوتھا گول بنایا۔ چین نے گول کرکے اسکور چارتین کردیا۔ وقاص شریف نے ذاتی دوسرااور پاکستان کا چوتھا گول اسکور کیا۔ پاکستان نے پانچ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا میچ ہفتے کو فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔